Home / اہم خبریں / تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم مریضوں کو لئے درد سر بن گیا، ادویات کا نہ ملنا، الٹرا ساؤنڈ مشین کا خراب ہونا، ڈاکٹرز کمیشن مافیا بن گئے، زرائع۔ اعلی حکام نوٹس لیں

تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم مریضوں کو لئے درد سر بن گیا، ادویات کا نہ ملنا، الٹرا ساؤنڈ مشین کا خراب ہونا، ڈاکٹرز کمیشن مافیا بن گئے، زرائع۔ اعلی حکام نوٹس لیں

ٹنڈو آدم (نامہ نگار) تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم کی الٹرا ساوُنڈ مشین 4 ماہ سے خراب ہے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹر حضرات الٹراساوُنڈ کے لیئے شہر میں پرائیویٹ الٹراساوُنڈ کرنے والوں کے پاس ایڈریس بتا کر بھیجتے ہیں جہاں پرائیویٹ ایک مریض کا الٹرا ساوُنڈ 600 روپے کی بھاری فیس کے عیوض کیا جاتا ہے زائد فیس وصولی کی وجہ معلوم کی جاتی ہے تو آگے سے جواب ملتا ہے ڈالر مہنگا ہوگیا ہے تاہم تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم کے اندرونی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ الٹراساوُنڈ کرنے والوں سے ایم ایس تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم نے کمیشن طے کر رکھا ہے اور جان بوجھ کر تعلقہ ہسپتال الٹرا ساوُنڈ مشین کو درست نہیں کراوایا جارہا جبکہ مریضوں کو ہسپتال سے سرکاری ادویات بھی برائے نام لکھ کر دی جاتی ہیں مریضوں کو ہسپتال سے باہر پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے ادویات خریدنی پڑتی ہیں یہی نہیں بلکہ ایک معمولی سرنج بھی مریض کو اپنے پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے جب مریض کو سرنج بھی باہر سے خریدنی پڑے تو پھر سرکاری ہسپتال کس مقصد کے لیئے بنایا گیا ہے ہسپتال میں ایمرجنسی کی کوئی سہولت نہیں ہے نااہل ایم ایس نے تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم کو صرف ریفر سینٹر بنا رکھا ہے معمولی زخمی مریض کو بھی ہاتھ میں لیٹر تھما کر حیدرآباد ریفر کردیا جاتا ہے جہاں ایک غریب مریض کو دھکوں اور پریشانی کے سوا کچھ نہیں ملتا موجودہ ایم ایس نے پورے ہسپتال کا نظام درہم برہم کردیا ہے سرکاری خزانے سے ماہانہ لاکھوں روپے کا ملنے والا فنڈ اور ادویات کہا جاتی ہیں اور سرکاری ایمبولینس کس مقصد کے لیئے ہے ماہانہ لاکھوں روپے تنخخواہ وصول کرنے والے ڈاکٹر مریضوں کو چیک کرنا بہت بڑا احسان سمجھتے ہیں وہ ادویات جو سرکاری ہسپتال جسے گورنمنٹ ادویات دیتی ہے وہ ہسپتال میں موجود نہیں ہوتیں جبکہ وہ ادویات پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے باآسانی کیونکر مل جاتی ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم میں ادویات اور سہولیات کے فقدان کا فوری نوٹس لیں اور تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم میں ڈیوٹی کرنے والے تمام مرد اور لیڈی ڈاکٹروں کے پرائیویٹ ہسپتال جوکہ کمائی گاہ بنے ہوئے ہیں جہاں مریضوں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ان ہسپتالوں کو فوری بند کرایا جائے اور نااہل ایم ایس کو ہٹا کر کوئی ایماندار ایم ایس تعینات کیا جائے اور ہسپتال کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے