Home / اہم خبریں / پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی دعوت تبلیغ کے سسلسلے میں ڈگری پہنچ گئے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی دعوت تبلیغ کے سسلسلے میں ڈگری پہنچ گئے

ڈگری (رپورٹ: محمد عرفان راجپوت) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی دعوت تبلیغ کے سسلسلے میں امیر جماعت قاری عبداللہ کے ہمراہ ڈگری کے محلہ غریب آباد میں واقع محمدی مسجد پہنچے۔ مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی تین روز دعوت تبلیغ کے سلسلے میں محمدی مسجد میں قیام کریں گے اپنے قیام کے دوران مصطفٰی کمال کی لوگوں سے دعوت تبلیغ کےلیے ملاقاتیں جاری آج بعد نماز عشاء پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے جناب الحاج میر محمد حیات خان ٹالپر کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں دعوت تبلیغ دی۔ اس تین روزہ قیام کے دوران سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی دعوت تبلیغ کے سلسلے میں ڈگری شہر کے تمام سیاسی سماجی خاص و عام لوگوں سے ملاقات کریں گے اور دعوت تبلیغ دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے