Home / اہم خبریں / ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور ضلع میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے اعتراف میں گجرات چیمبر آف کامرس میں پر وقار تقریب

ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور ضلع میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے اعتراف میں گجرات چیمبر آف کامرس میں پر وقار تقریب

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور ضلع میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے اعتراف میں گجرات چیمبر آف کامرس میں پر وقار تقریب۔ تفصیلات کے مطابق گجرات چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری نے ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی زیر قیادت پولیس کی ضلع کو امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے اعتراف میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی، ضلع کی تاجر برادری، وکلاء، سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی، صحافی، مختلف سیکورٹی اداروں کے سربراہان، سپرنٹنڈنٹ جیل، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر نعمان صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ضلع میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے پر امن ماحول کا ہونا ناگزیر ہے، جوکہ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی اور گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ضلع کو میسر ہے۔ جس کی وجہ سے گجرات کی صنعت اور تجارت کو فروغ ملا اور انٹرنیشنل سرمایہ کار گجرات بلا خوف و خطر ضلع میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کی امن و امان کیلئے دن رات کوششوں اور محنت کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پولیس تاجر برادری اور شہریوں کے کاروبار و جان و مال اور تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں سازگار کاروباری ماحول اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے، گجرات کی تمام تاجر برادری محب وطن ہے اور ملک کے زر مبادلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا گجرات پولیس کارکردگی کے حوالے سے پنجاب بھر میں نمایاں ہے۔ ضلع گجرات میں پچھلے دو ماہ میں ہونے والے تمام اندھے قتل پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ٹریس کرلیے ہیں اور متعدد چور و ڈکیت گینگز کو گرفتار کرکے ان سے بڑی تعداد میں برآمدگی کرکے انہیں جیل بھجوایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر گجرات پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو نقد انعام، سرٹیفکیٹ اور گجرات چیمبر آف کامرس کی طرف سے یادگاری شیلڈز دی گئیں اور ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کو گجرات چیمبر آف کامرس کی جانب سے سونئیر پیش کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے