Home / اہم خبریں / اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے بائیومیٹرک نظام متعارف کروانے پر غور۔ مکیش کمار چاؤلہ

اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے بائیومیٹرک نظام متعارف کروانے پر غور۔ مکیش کمار چاؤلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) حکومت سندھ کو موٹر وہیکل قوا نین آرڈیننس میں تر میم کیلئے تجویز دی ہے تاکہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ یہ بات آج صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمارچاؤلہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور عبدالرحیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیراحمد شیخ اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر وہیکل قوانین میں ترمیم کے لئے حکومت کو تجویز بھیج دی گئی ہے جس کے تحت گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے والے کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ گا ڑی کی رجسٹریشن /ٹرانسفر کے وقت بائیومیٹرک تصدیق کے لئے موجود رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کے تحت اسمارٹ کارڈ کے اجراء کے لئے تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہیں اور اس اسمارٹ کارڈ میں پنجاب میں جاری کردہ اسمارٹ کارڈ کے مقابلے میں زیادہ سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ ایکسائز کے اقدامات کے باعث اوپن لیٹرز پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اوپن لیٹرز پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لیے مزید اقدامات کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے 9 جنوری سے شروع ہونے والی روڈ چیکنگ مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے