کراچی (خصوصی رپورٹ: سبحان بلوچ) سندھ پولیس کے آئی جی سے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ۔ وزارتی کمیٹی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب۔ اجلاس مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کی زیر صدارت 1 بجے سندھ اسمبلی میں ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ، میر شبیر بجارانی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پولیس اختیارات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی جی سندھ سے تقرریوں تبادلوں ترقیوں اور اے سی آر کے اختیارات واپس لینے پر غور ہوگا۔ ایس ایس پی کا تقرر و تبادلہ محکمہ داخلہ سندھ وِزیر داخلہ کی منظوری سے کرے گا۔ ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر و تبادلہ چیف سیکریٹری سندھ وزیر اعلی کی منظوری سے کریں گے۔ ڈی ایس پی کو ترقیاں اور محکمہ جاتی کاروائی کے اختیارات محکمہ داخلہ کے سپرد کیئے جائیں گے۔ ایس ایس پی کی اے سی آر ڈی آئی جی بنائے گا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ ڈی آئی جی کا اے سی آر ایڈیشنل آئی جی بنائے گا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کا اے سی آر آئی جی سندھ بنائے گا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ وزارتی کمیٹی مسودہ تیار کرکے حتمی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد ترامیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
![]()