Home / اہم خبریں / جب مہمان اپنے اپنے ٹھکانوں پر پہنچ جائنگے تو ہم اپنے پتے شو کرینگے۔ حلیم عادل شیخ کی ٹنڈو آدم میں میڈیا سے گفتگو

جب مہمان اپنے اپنے ٹھکانوں پر پہنچ جائنگے تو ہم اپنے پتے شو کرینگے۔ حلیم عادل شیخ کی ٹنڈو آدم میں میڈیا سے گفتگو

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہیکہ سندھ حکومت کو تھر کی ماؤں کی بددعائیں لے ڈوبینگی جن کے ہاتھوں میں انکے بچوں نے دم توڑا اگر وزیراعلی سندھ اپنی عددی اکثریت کھودیتے ہیں تو پی ٹی آئی کو آئینی حق حاصل ہے کہ وہ آئنی دائرہ اختیار میں رہتے ہوۓ اپنی حکومت بناۓ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم پی اے دیوان سچانند سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ کے کرپٹ ترین چیف منسٹر ہیں سندھ کو اربوں روپے کے ملنے والے فنڈز سندھیوں کی فلاح پر خرچ کرنیکے بجاۓ دبئی میں جائیدادیں خریدلی گئیں- انہوں نے کہا کہ جب مہمان اپنے اپنے ٹھکانوں پر پہنچ جائنگے تو ہم اپنے پتے شو کرینگے۔ پیپلزپارٹی کے مزید چار ممبران نے ہم سے رابطہ کیا ہے مارچ سے قبل کوئیک مارچ ہوجائیگا- اس موقع پر سینئر نائب صدر حیدرآباد ڈویژن مومن خان، جنرل سیکریٹری عمران قریشی، علی ہنگورو، نثار احمد خان ودیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے