تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گلشن اقبال پولیس ان ایکشن، مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا آغاز

کراچی میں گلشن اقبال پولیس ان ایکشن، مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا آغاز

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلشن اقبال پولیس ان ایکشن جراٸم پیشہ و زہر بیچنے والوں کا کاروبار ہوا خراب غنڈہ راج کرنے والے عناصر و سماج دشمن ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد کے نشانے پر مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے غنڈہ راج و زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کے احکامات ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر و ایس پی گلشن طاہر احمد نورانی کے تھانیداروں کو علاقہ عوام و شہریوں کو مکمل ریلیف دینے کی ہدایات، ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ 2 عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل علی خان ولد زاکر حسین اور عبید اللہ جتوئی ولد رشید جتوئی کے قبضے سے چوری شدہ موٹر ساٸیکل و اعلی کوالٹی کی منشیات و نقدی برآمد دونوں ملزمان باٸیک لفٹنگ کے ساتھ ساتھ عادی جراٸم پیشہ بھی ہیں اور منشیات کے کاروبار کو فروخت دینے کے ماہر بھی ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کی جارہی ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او گلشن اخلاق احمد نے یہ موقف اپنایا کہ جرم کے خاتمہ تک کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرنے میں ہر پل کوشاں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے