میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) معذوروں کے عالمی دن پر میہڑ شہر کے معذوروں کی طرف سے نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے ایاز چانڈیو، عاشق دریانی، گلزار چنجنی نے احتجاج کیا معذوروں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی معذور افراد کے کوٹے پر عمل نہیں کیا جارہا- میونسپل کمیٹی میہڑ میں آنے والے معذور فنڈز بھی نہیں دیے جاتے ویل چیئر بھی بھیج دی جاتی ہیں زکات بھی نہیں دی جاتی پڑھے لکھے ہونے کے بعد بھی معذور افراد کے کوٹے والی نوکری نہیں دی جارہی سرکاری اداروں میں درخواست دینے کےباوجود بھی کوئی سننے والا نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں نوکریاں نہیں مل رہی جس کی وجہ سے گذربھی محال ہوگیا ہے حکومت ہمیں کوئی سہولیات نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے ہم گدا گری کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں نوکریوں میں حصہ دیا جائے تاکہ ہم عزت کی زندگی بسر کرسکیں دوسری طرف گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ریپبلیشین سینٹر کی طرف سے وقار احمد جاگیرانی کی رہنمائی میں بھی جاگرتا ریلی نکالی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ معذور افراد بھی انسان ہیں انہیں بھی جینے کا پورا حق دیا جائے۔
![]()