Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کی نئی لہر نے سر اٹھالیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کی نئی لہر نے سر اٹھالیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مہنگائی کی نئی لہر نے سر اٹھالیا ہے اور مختلف اشیاءکی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم سرما کے دوران پھل سزیاں اور پولٹری کی مصنوعات انتہائی مہنگی کردی گئی ہیں۔ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونے سے غریب عوام شدید پریشان ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اشیاء خورد و نوش سمیت پولٹری کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور مرغی کی قمیت تین سو روپے فی کلو گرام تک جاپہنچی اسطرح موسم سرما کے ملبوسات اورلنڈے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ساتھ ہی پھل اور سبزیوں سمیت ڈرائی فروٹ بھی مہنگے کردیئے گئے ہیں۔ تھوک اور پرچون میں فروخت ہونے والے آٹے سمیت چاول، چینی، گھی اور تیل سمیت دالوں اور دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے