کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن 2 عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ و غنڈہ راج کرنے والوں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوۓ 2 جراٸم پیشہ عناصروں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل منیب ولد مجیب اور نسیم ولد امین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
![]()