تازہ ترین
Home / اسلام آباد / حکومت نے متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 23 جائیدادوں کا سراغ لگایا

حکومت نے متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 23 جائیدادوں کا سراغ لگایا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 23 جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے جن میں سے 987 جائیدادیں براہ راست پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری اعداد و شمار کے تحت دبئی میں جائیداد رکھنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے 648 پاکستانی شہریوں کو ٹیکس نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں اور ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کے خلاف 128 کیسز زیر سماعت ہیں۔ ایف بی آر چھپائی گئی جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ذرائع سے خریدی گئی جائیدادوں کی ضبطی سمیت ان کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو قومی خزانہ میں جمع کروانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے