اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہمیں گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ماضی میں قومی سلامتی کو ترجیح نہیں دی گئی لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، ہمارے 100 روزہ پلان میں قومی سلامتی بھی شامل ہے۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم شراکت دار ہیں، دنیا ہمارے وجود کو تسلیم کرے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان قربانیاں دے رہے ہیں لیکن لوگ سول ملٹری اختلافات پر لڑ رہے ہیں، ہم نے سول ملٹری رابطوں کو بہتر بنایا ہے، آج پاکستان میں کوئی سول ملٹری اختلاف نہیں ہے ہم سب متحد اورایک ہیں۔ وقت آچکا ہے کہ ہمیں گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا، ہمیں غیر ملکیوں کو نہیں بلکہ اپنوں کو خوش کرنا ہے، ایسی خارجہ پالیسی بنا رہے ہیں جو ملکی مفادات کے عین مطابق ہوگی۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہوگا
![]()