Home / اہم خبریں / کوئٹہ کیچی بیگ پولیس کی کارروائی 4 کمسن بچوں کو بازیاب کرا لیا

کوئٹہ کیچی بیگ پولیس کی کارروائی 4 کمسن بچوں کو بازیاب کرا لیا

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کیچی بیگ پولیس کی کارروائی 4 کمسن بچوں کو بازیاب کرا لیا- تفصیلات کے مطابق ملزم پارہ دین نے دیگر ملزمان کے ساتھ 4 کمسن بچوں کو لورالائی سے اغواء کر لیا تھا جس پر مقدمہ پولیس تھانہ صدر لورالائی درج رجسٹر ہوا تھا- بچوں کو اغواء کرنے کے بعد کوئٹہ لاکر چھپائے گئے تھے. اطلاع پاکر ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ کی ہدایات اور اے ایس پی، ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی زیر نگرانی ایس ایچ او کیچی بیگ تھانہ خلیل احمد بگٹی، اے ایس آئی محمد قاسم رودینی اور ہیڈ کانسٹیبل خدائے دوست رائجہ معہ دیگر عملہ تھانہ کیچی بیگ نے عصمت آباد قمبرانی روڈ پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچوں طفلک عمران، طفلکہ بی بی پلوشہ، طفلکہ بی بی ستارہ اور طفلکہ بی بی میمونہ کو بازیاب کرکے ایک نامزد ملزم پارہ دین کو گرفتار کر لیا. مغوی بچوں اور گرفتار ملزم کو حوالہ لورالائی پولیس کے کیا گیا

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے