کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا عمل جاری۔ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصر گرفتار اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا- ملزم جاوید خان ولد پرویز خان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کو فروخت دیکر نوجوان نسلوں کو تباہ کررہا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ فراہم کیا جاٸیگا
![]()