کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گارڈن پولیس کی کاروائی 2 منشیات فروش گرفتار منشیات فروش عبدالرؤف عرف مالو اور زاہد لشکری سے آدھا کلو سے کم منشیات، موبائل فونز اور نقدی برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ زہریلا کاروبار کرنے والوں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا- ملزمان عرصہ دراز سے منشیات جیسے زہریلے کاروبار سے منسلک ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کو فروخت دیکر نوجوان نسل کو تباہ کررہے تھے ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او گارڈن انصر بٹ نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والوں کی اصل جگہ جیل ہے انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاٸیگی
![]()