Home / اہم خبریں / دو مشکوک خواتین مبینہ طور پر خود کش بمبار کے داخل ہونے کی اطلاعات- سیکورٹی ہائی الرٹ- ذرائع

دو مشکوک خواتین مبینہ طور پر خود کش بمبار کے داخل ہونے کی اطلاعات- سیکورٹی ہائی الرٹ- ذرائع

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) دو مشکوک خواتین مبینہ طور پر خود کش بمبار کے داخل ہونے کی اطلاعات پر تمام اداروں کو ایک بار پھر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے ہی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دو قبائلی اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بدستور مختلف اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ازبک خود کش خواتین کے ملک میں داخل ہونے کی اطلاعات فراہم کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ان خواتین خود کش بمباروں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔پشاور باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں اس سے قبل بھی خواتین خودکش حملہ آوروں نے دہشتگردی کی ہے۔پشاور میں دو خواتین خودکش بمباروں نے چند سال قبل لاہوری چوک میں پولیس کی گاڑی پر جبکہ مال روڈ پر بھی خاتون خودکش حملہ آور نے دہشت گردی کی تھی۔ ضلع مہمند میں امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین پر بھی خودکش حملہ خاتون نے کیا تھا جبکہ باجوڑ میں سامان کی تقسیم کے دوران بھی خودکش حملہ ہوا تھا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے