Home / اہم خبریں / آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفی کے باوجود ڈاکٹر امجد پارٹی سیکرٹریٹ پر قابض، زرائع

آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفی کے باوجود ڈاکٹر امجد پارٹی سیکرٹریٹ پر قابض، زرائع

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) آل پاکستان مسلم لیگ زرائع کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف ڈاکٹر امجد آل پاکستان مسلم لیگ کی صدرات اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو چکے ہیں تاہم وہیں دوسری طرف ڈاکٹر امجد آل پاکستان مسلم لیگ کے سینٹرل سیکرٹریٹ پر بدستور قابض ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد سے جب اس حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں نے دفتر چھوڑنے کی بات کی تو ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ مذکورہ دفتر میں وہ ایک کمرہ اپنی نئی رجسٹرڈ کردہ جماعت کے لیے رکھیں گے جہاں سٹاف بھی ان کا ہی ہوگا اور وہ کسی قیمت پر دفتر نہیں چھوڑیں گے۔ زرائع آل پاکستان مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی جنرل سیکرٹری مہرین ملک اور دیگر اہم ترین عہدے داران نے ڈاکٹر امجد کی موجودگی میں اس دفتر میں نہیں بیٹھیں گے۔ وہیں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جنکے مطابق ڈاکٹر امجد اور آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدے داران میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹر امجد نے آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدے داران کو دھمکیاں بھی دیں اور اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے