میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں گورنمنٹ اپلمنٹری سکول نمبر 4 میں زیرصدارت چیئرمین پنجاب ایجوکیٹر ایشوسی ایشن خانیوال سید اسرار گردیزی، چیرمین پنجاب ایجوکیٹر ایشوسی ایشن میاں چنوں رانا یاسر محمود گزشتہ روز شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی ولادت کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی- نقابت کے فرائض قیصر ندیم عظمت نے ادا کئے- تقریب میں اساتذہ کرام نے علامہ اقبال کی شخصیت کے تمام پہلوؤں خصوصی طور پر فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے مسلمان کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں تقریب کے اختتام پر مصور پاکستان کے بلند درجات اور ملک قوم کے استحکام کے لئے دعا کی گئی اور طلباء اساتذہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی-
![]()