ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) پبلک سروس کمیشن ملازمین کی ہڑتال سے بھرتیوں کا عمل رک گیا، حکومت ملازمین کی دو ہفتے سے جاری ہڑتال ختم کرانے میں ناکام، محکمہ میں سرکاری امور ٹھپ ہوگئے۔ پبلک سروش کمیشن کے ملازمین کے ہڑتال کے دو ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ ملازمین کی ہڑتال کے باعث صوبے میں نئے سرکاری بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ہڑتال کے باعث پبلک سروس کمیشن کے سرکاری امور کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن میں ملازمین کی ہڑتال کو ختم کرنے میں حکوت ناکام ہوگئی ہے۔ پبلک سروس کمیشن اپیکا کے صدر کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کو پبلک سرونٹ قرار دے اور سپریم کورٹ میں دیئے گئے غلط بیان کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان دینے والوں کے نتائج بھی روک دیئے گئے ہیں۔
![]()