میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں میونسپل میرپورخاص کے کنٹریکٹ کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے- چھ سو ملازمین کا ڈفرنس بل اور ایک سو تیس کنٹریکٹ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف ارشد پرویز، بوٹا نظیر اور ارشد سونی کی سربراہی میں میونسپل آفس سے پریس کلب تک پلے کارڈ بینر اٹھاکر ریلی نکالی نکالی گئی- خواتین و مرد مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے روڈ بلاک کردیا سی ایم او میرپورخاص کے خلاف شدید نعریبازی- فوری طور چھ سو ملازمین کے ڈفرنس بل دینے اور ایک سو تیس ملازمین کو ریگیولر کرنے کا مطالبہ-
![]()