Home / اہم خبریں / کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان ہائی کمیشن موریشس میں یوم سیاہ منایا گیا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان ہائی کمیشن موریشس میں یوم سیاہ منایا گیا

پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمد عمر) پاکستان ہائی کمیشن موریشس میں کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا گیا – تقریب میں موریشس میں مقیم پاکستانی، انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، ادیبوں، دانشوروں اور صحافیوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے شرکت کی- پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغامات پڑھ کر سنائے- پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم برپا کر رکھے ہیں اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے نہتے معصوم کشمیریوں کو بیدردی سے قتل کیا جا رہا ہے- پیلٹ گن سے معصوم کشمیریوں کو آنکھوں کی بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے- خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں کی جارہی ہیں اور مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عالمی برادری کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ مظلوم نہتے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں اور بھارت کو یہ باور کروائیں کہ وہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کو حل کرے- اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے حل کے لئے عالمی برادری فلفور اپنا کردار ادا کرے- تقریب کے آخر میں ایک ویڈیو ڈاکومنٹری دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے