میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں دیوالی کا تہوار آگ اور خون کا تہوار بن گیا آتش بازی، فائر کریکر اور پٹاخوں سے شہریوں کو جانی اور مالی نقصانات سے نوازا تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کا رہائشی 8 سالہ بچہ واصف ولد عبدالستار پٹاخہ جلانے کی کوشش میں اپنے ہاتھ کی انگلی سے محروم ہوگیا زخمی ہونے والے بچے کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لئے تعلقہ ہسپتال ڈگری لیا گیا جہاں بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میرپورخاص ریفر کردیا گیا جبکہ دوسرے واقعے میں میرپورخاص ریلوے اسٹیشن کے قریب احمدانی پمپ کے سامنے راشد نامی ٹائرز کے دکانوں فائر کریکر کی وجہ سے دکان میں رکھا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا- فائربرگیڈ نے آگ پر قابو پانے میں بہت تاخیر کردی تھی جس کی وجہ سے دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں- جبکہ دیوالی کے کریکرز دھماکوں سے جہاں ایک طرف شہر شہر اور گاؤں بھی دھماکوں سے گونج اٹھے تو دوسری جانب عوام کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، شادی پلی اور فلہڈیوں کے رہائشی 2 نوجوان بھی پٹاخوں سے بری طرح جھلسنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو گنواں بیٹھے زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال میرپورخاص لایا گیا جبکہ میرپورخاص کے علاقے ماری ٹاؤن میں فائر کریکرز سے آگ لگ گئی جس سے کئی گھر جل کر خاکستر ہوگئے-
![]()