Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں دیوالی کے موقع پر تقریب کا انعقاد- ہندو برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے اور اقلیتوں کے حقوق مساوی ہیں- ڈی آئی جی میرپورخاص

ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں دیوالی کے موقع پر تقریب کا انعقاد- ہندو برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے اور اقلیتوں کے حقوق مساوی ہیں- ڈی آئی جی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں دیوالی کے موقع پر تقریب کا انعقاد- اس موقع پر میرپورخاص رینج کے ہندو (نان مسلم) پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو مدعو کیا گیا جبکہ تمام افسران و اہلکاران کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی دوران تقریب ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے ان میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی- اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے اور اقلیتوں کے حقوق مساوی ہیں- ہمیں پیار محبت اور امن کے پیغام کو لے کر چلنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی کے اس پر مسرت موقع پر ہم سب ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں- سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص رینج میں مجموعی طور پر 87 مندر ہیں جن کی سکیورٹی پر 465 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہندو اکثریت والے علاقوں گلی محلوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے- تاہم تمام رینج کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کیا جاچکا ہے کہ ان علاقوں میں گشت کو یقینی اور مزید موثر بنائیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے