کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 3 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ، گٹکا و مضر صحت سازو سامان سمیت سوزوکی چاکیواڑہ پولیس کی تحویل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو سماج دشمن عناصروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوۓ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے بڑی تعداد میں مضر صحت چھالیہ، گٹکا و مضر صحت سازو سامان، سوزوکی برآمد ملزمان میں شامل فراز علی ولد محمد حنیف، عبدالحمید ولد قادر، عبدالغفار ولد سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کا آغاز کردیا گیا ہے-
![]()