کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں کھارادر پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار 2200 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے سماج دشمن عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات- ایس ایچ او کھارادر ناصر خان حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ زہریلا کاروبار کرنے والوں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او کھارادر ناصر خان کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل فراز ولد مظہر اور محمد شعیب ولد محمد یوسف کے قبضے سے 2200 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()