میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی جانب سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں تقریبِ تقسیمِ تعریفی اسناد کا انعقاد کیا گیا- اس موقع پر تقریب میں ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ اور ایس ایس پی مٹھی عمران قریشی بھی موجود تھے- تقریب میں تینوں اضلاع عمرکوٹ، مٹھی اور میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے پولیس افسران و اہلکاران کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں- جس کے بعد ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے پولیس افسران و اہلکاران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لیئے مزید جذبے سے کام کیا جائے تاکہ جرائم سے پاک ایک پرامن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے- ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص نے انچارج سی آئی اے عنایت زرداری سب انسپیکٹر غلام حسین سدھایو، انچارج ایم ٹی او منور آرائیں، طفیل مری، انسپیکٹر وزیر شر سمیت میرپورخاص ضلع سے تعلق رکھنے والے تیس پولیس افسران و اہلکاروں کو ریوارڈ سرٹفکیٹس اور کیش دیے گئے جبکہ ضلع تھرپارکر ضلع عمرکوٹ کے پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی بہترین کارگردگی پر کیش اور سرٹفکیٹس دیے گئے-
![]()