تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں انسداد دہشت گردی، پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک اور ادارہ جاتی رابطہ کاری مضبوط بنانے پر زور

سندھ میں انسداد دہشت گردی، پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک اور ادارہ جاتی رابطہ کاری مضبوط بنانے پر زور

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ میں انسداد دہشت گردی، پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کے لیے صوبائی پالیسی مکالمے کا انعقاد کیا گیا جو برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے سندھ سینٹر فار ایکسیلنس برائے انسدادِ پرتشدد انتہاپسندی اور محکمہ داخلہ سندھ کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ مکالمے میں ارکان سندھ اسمبلی، محکمہ داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول سوسائٹی اور ماہرین نے شرکت کی اجلاس میں دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خطرات، موجودہ نظام، ادارہ جاتی طریقہ کار میں موجود خامیوں اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیتے ہوئے پائیدار امن کے لیے مؤثر قانون سازی، قوانین پر عملدرآمد اور پارلیمانی نگرانی کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی انسداد دہشت گردی سندھ ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے غیر عسکری اقدامات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے بریگیڈیئر (ر) انعام الحق نے بتایا کہ وفاق اور تمام صوبوں کی شمولیت سے پاکستان کے لیے جامع ابلاغی پالیسی تیار کی جا رہی ہے، جبکہ سندھ کے لیے انسدادِ انتہاپسندی، تحقیق، استعدادِ کار، کمیونٹی سے روابط اور مثبت بیانیے پر مشتمل پانچ سالہ منصوبہ مرتب کیا گیا ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ قوانین کی موجودگی کے باوجود مؤثر عملدرآمد اور نگرانی بنیادی چیلنج ہے اجلاس میں انتہاپسندی کے نظریاتی و سماجی محرکات، منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے تدارک کے لیے غیر عسکری اقدامات مضبوط بنانے اور پارلیمان، حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

نیپال میں خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان کی 100 ٹن امداد روانہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیپال میں حالیہ شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے