تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کالعدم انجمن سرفروشانِ اسلام کی سرگرمیوں پر تشویش، کمشنر کراچی کی کارروائی کی یقین دہانی

کالعدم انجمن سرفروشانِ اسلام کی سرگرمیوں پر تشویش، کمشنر کراچی کی کارروائی کی یقین دہانی

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد نے کمشنر کراچی سے ملاقات میں کالعدم انجمن سرفروشانِ اسلام کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں، شہر بھر میں چاکنگ اور اسٹیکرز کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ ریاض احمد گوہر شاہی کی جانب سے تصوف کی آڑ میں اپنے نظریات کی تشہیر کی جا رہی ہے جسے تمام اسلامی مکاتبِ فکر غیر اسلامی قرار دیتے ہیں، لہٰذا اس کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

کمشنر کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ شہر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ملاقات میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد، مولانا محمد کلیم اللہ نعمان، مولانا عادل غنی، سینئر ایڈووکیٹ منظور احمد راجپوت، رحیم خان ایڈووکیٹ، مولانا عظیم اللہ عثمان اور قاری جمیل سعید بھی شریک تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

نئے صوبوں کا قیام آئین کے مطابق ہی ممکن ہے کراچی پورٹ وفاق کے اختیار میں ہے تنقید اپنی حکومت پر چارج شیٹ ہے۔ سعید غنی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سعید غنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے