تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بورڈ کا 24واں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری، امدادی مشینری و آلات کی خریداری، پوسٹ مون سون رپورٹ بینیفشری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، مالی سال 2025-26 کے اخراجات رواں مالی سال کی ایس این ای، تھرڈ پارٹی آڈٹ اور کانٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں سمیت مختلف اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے 23ویں بورڈ اجلاس کے منٹس کی متفقہ طور پر توثیق بھی کر دی۔

اجلاس میں جی آئی ایس اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے کنٹریکٹس میں توسیع ملازمین کی تنخواہوں کے تحفظ اور سروس رینڈرڈ ملازمین سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ گیانچند ایسرانی نے محکمہ خزانہ سے وضاحت موصول نہ ہونے پر معاملے کی پیروی جاری رکھنے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیاجلاس نے سندھ بینک میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور مارکیٹ ٹریژری بلز میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی تجویز منظور کر لی، جبکہ مالی سال 2026-27 کے لیے نئی آسامیوں داخلی آڈٹ پوسٹوں اور اے ڈی پی اسکیموں سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گیانچند ایسرانی نے ہدایت کی کہ امدادی سامان کی طلب، فراہمی اسٹاک اور مستحقین کا مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ برقرار رکھا جائے تاکہ شفافیت اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو ایک فعال، جوابدہ اور جدید ادارے کے طور پر اپنی استعداد مزید بہتر بنانا ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی بروقت فیصلے اور وسائل کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے، جبکہ امدادی سرگرمیوں میں شفافیت احتساب اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے دفتر کا صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا دورہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے