Home / اہم خبریں / محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے زیرِ اہتمام ذوالسانی مشاعرے کا انعقاد، معروف و نوجوان شعرا کی بھرپور شرکت

محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے زیرِ اہتمام ذوالسانی مشاعرے کا انعقاد، معروف و نوجوان شعرا کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) محکمہ امورِ نوجوانان حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ذوالسانی مشاعرے کا انعقاد سندھ یوتھ کلب کراچی میں کیا گیا جس میں اردو اور سندھی زبانوں کے معروف اور ابھرتے ہوئے شعرا نے شرکت کی مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر انور شعور نے کی جب کہ سندھی زبان کے معروف شعرا ادل سومرو، عتیق جیلانی، سانبیان سانگھی اور مسرور پیرزادہ نے خصوصی شرکت کی۔

ترجمان محکمہ امورِ نوجوانان کے مطابق، 10 سے زائد نوجوان شعرا نے اردو اور سندھی زبان میں اپنا کلام پیش کیا، جسے سامعین نے بھرپور داد دی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ نے کہا کہ اس نوعیت کے ادبی پروگرام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں اور انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شعرا کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں، جب کہ شرکاء کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب میں محکمہ امورِ نوجوانان سندھ کے افسران فرید علی، معیز احمد، رضوان احمد، اسماعیل شاہ، محمد عثمان، شکیل احمد اور سنی پرویز سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے