Home / اہم خبریں / امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، محمدی میڈیکل کالج اور بلقیس رضیہ ٹرسٹ کو 4 موبائل کلینکس کا تحفہ

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، محمدی میڈیکل کالج اور بلقیس رضیہ ٹرسٹ کو 4 موبائل کلینکس کا تحفہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں شمالی امریکا میں مقیم سابق طلبا کی تنظیم نے ایپناکے تعاون سے یونیورسٹی کو چار موبائیل کلینک یونٹس کا تحفہ دیا ہے اس ضمن میں سروس کا افتتاح چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ نے کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ مو بائل کلینکس کراچی کے مضافاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تھرپارکر، بدین اور جامشورو میں اس حوالے سے کام کررہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ میڈیکل یونیورسٹیز بھی اس حوالے سے ہمارا ساتھ دیں تاکہ اندرون سندھ صحت کی سہولیات بہتر بنائی جاسکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع نے بریفنگ بھی دی اور یونیورسٹی میں قائم مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔موبائیل کلینکس کے افتتاح کے موقع پرایپنا کے چیئرمین میڈیا کمیٹی اختر حمیدی، ڈین ڈاکٹر غلام سرور، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنی بیگ، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرم سمیت فیکلٹی اسٹاف کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے