Home / اہم خبریں / مچھ ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم آگ بھڑکنے کے باعث 5 افراد جھلس کر جاں بحق

مچھ ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم آگ بھڑکنے کے باعث 5 افراد جھلس کر جاں بحق

سبی (رپورٹ: محمد عمر فاروق) مچھ ویگن اور مزدا ٹرک میں تصادم آگ بھڑکنے کے باعث 5 افراد جھلس کر جاں بحق- سبی کوئٹہ قومی شاہراہ مچھ کے قریب پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے میں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی سمیت ایک شخص کی شناخت انکے ورثاء نے کرلیا- ویگن پٹرول لے کر کوئٹہ سے سبی کی طرف جارہی تھی آگ سے مزدا ٹرک ویگن اور دو چھوٹی گاڑیاں جل کر خاکستر- آگ کے شعلے بلند ہونے کیوجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر- مچھ انتظامیہ فائر بریگیڈ طلب کرکے آگ پر قابو پانے میں مصروف- مچھ کے قریب پیش آنے والے واقع میں پانچ گاڑیوں کو آگ نے اپنی لیپٹ میں لیا تھا۔ واقع آئل ٹینکرز کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے- سیکورٹی فورس کی تین گھنٹے مسلسل محنت کے بعد بلاک ہونے والی قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے- ہلاک ہونے والے دو بھائیوں کی شناخت امداد علی ممتاز علی ولد اللہ رکھیہ جبکہ ایک اور مسافر کی شناخت عبدالمالک والد عبدالخالق کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں دو پولیس اہلکار رب نواز اور عبدالخالق بھی زخمی ہوگئے جہنیں طبی امداد کیلے کوئٹہ ریفر کردیا گیا- جھلسنے والے مسافروں کے لاشیں مچھ ہسپتال منتقل-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے