Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین / اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن۔ م۔ السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل کو گلدستہ پیش کیا اور انہیں قومی دن کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور عوامِ سندھ کی جانب سے بھی سعودی عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کر رہا تھا۔

اپنے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1951 کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے نئے دور کا آغاز کیا، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوتا گیا۔

وزیراعلیٰ نے حالیہ دفاعی معاہدے کو مسلم امہ کے تحفظ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ امت مسلمہ کی یکجہتی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مراد علی شاہ نے ایک بار پھر سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے اور دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے، تعاون اور باہمی احترام کے رشتے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے