میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بہتر رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت نے دین کی بقاء اورسربلندی کیلئے قربانیاں دیں جو ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی، اسسٹنٹ کمشنروں اور ڈی ایچ او دفاتر میں کنٹرول قائم کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے پولیس، صحت، میونسپل، حیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ چہلم کے دوران فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایس ایس پی عابد بلوچ نے کہا کہ چہلم کے دوران فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤس پر آنے والے نئے لوگوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی مشکو ک لوگوں کی اطلاع پولیس ایمرجنسی نمبروں پر دی جائے اجلاس میں رینجرز کے ڈی ایس آر بشارت بنگش نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر کاکا، سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر مجالس اورماتمی جلوسوں کے پیش نظر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور اسٹاف کو ڈیوٹی پر مقررکیا جائے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس اور ادویات کو تیار حالت میں رکھا جائے سول ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ قائم کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر مستقل بنیادوں پر لائیٹ اور صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے فائربریگیڈ گاڑی کو تیار حالت میں رکھا جائے ایس ڈی او حیسکو ریاض عباسی کو ہدایت کی جلوسوں کی گذرگاہوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ٹریفک انچارج دلشاد علی کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے جلوسوں کی گذرگاہوں پر بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمد پر پابندی لگائی جائے اجلاس میں امن کمیٹی کے مولانا حفیظ الرحمان فیض، مفتی شریف سعیدی، مولانا صادق سعیدی، مولانا ضیا حیدر نقوی، سید حمزہ نقوی، مولانا التماس صابر اور دیگر متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی-
![]()