اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیمرا نے (ن) لیگ کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے تقریر دکھانے والے چینلز سے جواب طلب کر لیا- نہال ہاشمی نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی تھی- غیر تسلی بخش جواب پر ٹی وی چینلز کی نشریات معطل یا جرمانہ کیا جائے گا- ترجمان پیمرا کے مطابق پیمرا نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر کا نوٹس لے لیا۔ نہال ہاشمی نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ رسائی کی تھی۔ نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر نشر کرنے والے چیلنز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ نہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کیوں نشر کی گئی- متنازعہ بیانات دینا نہال ہاشمی کی روایت رہی ہے۔ چینلز بتائیں متنازعہ تقریر پر کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے- غیر تسلی بخش جواب پر ٹی وی چینلز کی نشریات معطل یا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
![]()