Home / اہم خبریں / کراچی عزیز بھٹی پولیس قتل اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی عزیز بھٹی پولیس قتل اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری- کارروائيوں کے دوران اقدام قتل جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش تیز- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ عزیز بھٹی کا چارج لیتے ہی جراٸم پیشہ عناصروں کا قلعہ قمعہ کرنا شروع کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں اقدام قتل جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزم ارسلان علی عرف پھٹے ولد مبارک علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- ملزم اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اقدام قتل جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے مطابق جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل صفایا اولین ترجیحات میں سے ایک ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے