تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا اندیشہ ہے۔
آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے بارہا اپنے مطالبات رکھے اور بتایا کہ پرانے ماڈل کے آئل ٹینکرز پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے- 2010 ماڈل کی گاڑیوں کی شرط سے آئل ٹینکرز مالکان اور کارکنوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے لیکن حکومت کی جانب سے پنجاب میں 600، کے پی کے میں 300، بلوچستان 200 اور کراچی میں 700 ٹینکرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ہمیں 10 دن میں پابندی ہٹانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، لیکن 10 دن گزر جانے کے باجود ہمارے مسائل جوں کے توں ہی ہیں- اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ اتور سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کی جارہی ہے اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی جائے گی اور اس دوران جیٹ فیول سپلائی بھی معطل رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے