Home / اہم خبریں / میاں چنوں میں شہریوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ کے خلاف احتجاج

میاں چنوں میں شہریوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ کے خلاف احتجاج

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں میں شہریوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی تلمبہ کے خلاف احتجاج تجاوزات کی اڑ میں غریب لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے- شہریوں نے ماموں شیر چوک میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا- احتجاج کی قیادت سماجی رہنما منظور فوجی ڈوگر نے کی- مظاہرین کا کہنا تھا کہ
میونسپل کمیٹی کے اہلکار چئیرمین کے حکم سے پسند نا پسند کی بنیاد پر چھوٹے دوکانداروں کو حراساں کررہے ہیں کسی کا ترازو کسی کا بینچ اور کسی کی چھابڑی اٹھا کر لے جاتے ہیں قیمتی سرکاری اراضی پر قابض لوگوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا ہے سرکاری املاک پر قابض لوگوں سے جگہ واگزار کرائی جائے اور ان زمینوں کو قومی مفادات کے حامل منصوبہ جات کے لئے استعمال کیا جائے- مظاہرے میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے