Home / اہم خبریں / پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی، پاکستان کے محمد عباس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی، پاکستان کے محمد عباس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

ابو ظہبی (رپورٹ: ہمایوں رشید) ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کینگروز نے چوتھے دن کا آغاز 47 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر شروع کیا، کھیل کے چوتھے روز ایرون فنچ 24 اور ٹریوس ہیڈ نے 17 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعی اسکور 71 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کینگروز کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی مچل مارش تھے جو 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جبکہ چوتھے کھلاڑی ایرون فنچ کو بھی 31 محمد عباس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان ٹم پین تھے جو بغیر کوئی اسکور کئے محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چھٹے کھلاڑی مچل اسٹارک تھے جو 28 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے- ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹر سڈل تھے جو 3 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بنے۔ کینگروز کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مارنوس کو محمد عباس نے آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی محمد عباس نے ابوظہبی ٹیسٹ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا۔ کینگروز کے بلے باز عثمان خواجہ ان فٹ ہونے کے باعث پہلے ہی ٹیسٹ سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5 شکار کیے جب کہ یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں- میر حمزہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی 0-1 سے جیت لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ محمد عباس کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ اور سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے