تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خسرہ ویکسینیشن ٹیم کی غفلت 8 سالہ بچے کو خسرے کی ویکسین لگا دی گئی بچے کی حالت غیر ہوگئی

خسرہ ویکسینیشن ٹیم کی غفلت 8 سالہ بچے کو خسرے کی ویکسین لگا دی گئی بچے کی حالت غیر ہوگئی

دکی (رپورٹ: محمد عمر فاروق) خسرہ ویکسینیشن ٹیم کی غفلت 8 سالہ بچے کو خسرے کی ویکسین لگا دی گئی جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی- خسرے کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی خسرہ مہم جس میں پہلے مہینے سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائیگی میں عملے کی پہلے ہی دنوں غفلت سامنے آگئی- بچے کے باپ اور بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دکی کے علاقے رباط کے رہائشی ہیں ہمارے 8 سالہ بچے حمداللہ ولد عبداللہ کو ویکسین لگائی گئی جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور بچے کو سول ہسپتال دکی علاج کیلئے منتقل کیا گیا- بچے کے والدین کے مطابق انکے گھر میں 7 بچوں کو ویکسین دی گئی جن میں یہ بچہ 8 سالہ تھا- جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلعی صدر راز محمد لونی نے کہا کہ پیرامیڈیکس کو سہولیات اور پچھلے بقایہ جات نہ ملنے کیوجہ سے احتجاج جاری ہے۔ نان ٹیکنیکل لوگوں سے ویکسینیشن کرائی جارہی ہے جو بچوں کی جان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالحلیم ناصر کو مطابق بچے کو کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے حالت غیر ہوئی ہے۔ ویکسین سےاسطرح بچے کے ابڈامن میں تکلیف نہیں ہوتی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے