تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیہون شریف میں ملٹی نیشنل کمپنی ای این آئی کی جانب سے مقامی ملازموں کو جبری طور پر فارغ کرنے اور مستقل ملازمت نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سیہون شریف میں ملٹی نیشنل کمپنی ای این آئی کی جانب سے مقامی ملازموں کو جبری طور پر فارغ کرنے اور مستقل ملازمت نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) سیہون شریف میں ملٹی نیشنل کمپنی ای این آئی کی جانب سے مقامی ملازموں کو جبری طور پر فارغ کرنے اور کمپنی میں مستقل ملازمت نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، دھرنا، بوکھ ہڑتالی کیمپ قائم۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا جائے گا جب تک کچے ملازموں کو مستقل نہیں کیا جائے گا، ملازموں کا موقف، کچے ملازموں کو سالانہ فوائد اور بونس کیوں نہیں دیا جاتا تمام تر سوالات کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جامشورو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کال پر رابطہ نہ ہوسکا، ملازموں کا مستقل ملازمت دینے تک احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کی یونین کونسل جھانگارا میں سالوں سے قائم ملٹی نیشنل کمپنی ای این آئی کی زیادتیوں کے خلاف ملازمین نیاز نوحانی، ریاض مری، یوسف مری، مجیب نوحانی، بلاول چھٹو، لکھمیر چھٹو و دیگر کی رہنمائی میں کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرکے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا- متاثرہ مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ ای این آئی کمپنی کی غیر روایتی رسموں کی بات سمجھ سے باہر ہے، مظاہرین نے کہا کہ وہ مقامی افراد ہیں جو 15 سالوں سے کمپنی بھٹ گیس فیلڈ پر ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں، لیکن انہیں ابھی تک مستقل طور پر ملازم قرار نہیں دیا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ سالانہ بونس اور کمپنی پالیسی سے ملنے والے فوائد بھی مہیا نہیں کیے جارہے ہیں۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے اور مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ تب تک احتجاجی بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک ان کے تمام تر معاملات و مطالبات حل نہیں کیے جائیں گے۔ ادہر حال ہی میں ای این آئی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے مقامی افراد کو زیادتیوں کا نشانہ بنانے پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے نوٹس لیا تھا لیکن سالوں سے ملازمت کرنے والے مقامی افراد کو مستقل ملازمت، فوائد، سہولیات اور بونس وغیرہ کیوں نہیں فراہم کیے جارہے ہیں تمام تر سوالات کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو موبائل فون پر رابطہ نہ ہوسکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے