تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی او اے باسکٹ بال کورسز کیلٸے ہر ممکن تعاون کرے گا، خالد محمود چوہدری

پی او اے باسکٹ بال کورسز کیلٸے ہر ممکن تعاون کرے گا، خالد محمود چوہدری

کرچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں باسکٹ بال کی ترقی اور کوچنگ اسکلز کو بہتر بنانے کیلٸے اولمپک سولیڈیریٹی لیول ون کوچنگ کورس شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) کے کوچنگ انسٹرکٹر میلان کوٹارک، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ساؤتھ ایشین باسکٹ بال ایسوسی ایشن کونسل کے ممبر اوج ظہور، قومی باسکٹ بال کوچ ریاض ملک، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شاھد مرزا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری نے کہا کہ خالد بشیر کی معاونت سے فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن مستقبل میں ایسے کوچنگ کورسز کے انعقاد کے لیے باسکٹ بال فیڈریشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلٸے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جاری اولمپک سولیڈیریٹی کوچنگ کورس 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے