Home / اہم خبریں / المستقیم ویلفیئر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فری میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور بزرگ مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا

المستقیم ویلفیئر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فری میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور بزرگ مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)المستقیم ویلفیئر کی جانب سے اور نائن مارکیٹنگ،میڈی کیم گروپ،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹر ی،محمد عدنان چیئر مین یوسی 4اور جمشید احمد انصاری صاحب کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف ڈاکٹراور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لوگوں سمیت صدر المستقیم ویلفیئر سید شعیب مسعود، سید محمد عمر فاروق،فیضان ارشد،محمد آصف یعقوب،محمد عاطف،فہیم،سید رمیز،حمزہ احمد،آصف رشید، سفیان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔فری میڈ یکل کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں اور بزرگ مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، المستقیم ویلفیئر کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ڈاکٹرز نے تقریباََ300سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپمیں متعدد مریضوں کی جنرل او پی ڈی کی گئی۔جبکہ آنے والے مریضوں کا شوگر، بلڈپریشر،سمیت و دیگر ٹیسٹ بھی ہوئے۔ اس موقع پرصدر المستقیم ویلفیئر ایسوسی ایشن کاکہنا تھا کہ آئندہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس لگائے جائینگے۔ ان میڈیکل کیمپوں کا مقصد لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات دیناہے۔ملک میں بدترین مہنگائی اور ادویات کی بلند قیمتوں نے شہریوں سے علاج معالجہ کو مزیددور کردیا ہے اس صورت حال میں لوگ اپنا پیٹ بھریں یا علاج کرائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے