کراچی (رپورٹ: ماجد علی) ڈالر کی اونچی اڑان کو روپے نے نیچے گرانا شروع کردیا انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں سال میں دوسری بار کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 اعشاریہ 2 فیصد کمی ہوئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 131 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کی کمی سے 133 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 175 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
![]()