Home / اہم خبریں / انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے تاہم کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جب کہ عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا تاہم اظہرعلی 16 ویں اور اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹاپ پر ہیں، جنوبی افریقہ کے ربادا اور ورنون فلینڈر بالترتیب دوسرے اور تیسرے، بھارت کے رویندرا جڈیجا چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے محمد عباس پہلی بار ٹاپ 20 بولرز کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا 13واں نمبر ہے۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ اس فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے رویندرا جڈیجا دوسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور بھارت کے روی چندرن ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے