Home / اہم خبریں / سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چک نمبر 268 گ ب مہوٹیانوالا کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چک نمبر 268 گ ب مہوٹیانوالا کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) عثمان احمد خان مہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چک نمبر 268 گ ب مہوٹیانوالا کے دونوں اطراف کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور حادثات میں بے پناہ اضافے ہو رہا ہے۔ ایک سال پہلے دونوں سڑکیں کا مرمت کی غرض سے کام شروع کروایا گیا مگر حکومتی ارکان کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ اس حلقہ میں دو بڑی سیاسی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے نمائیدوں نے کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ چاہئے وہ صاف پانی کا منصوبہ ہو یا سڑکیں بنانے کا۔ ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ چک نمبر 268 گ ب مہوٹیانوالا کے تمام منصوبوں کو فوری مکمل کیا جاۓ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے