Home / اہم خبریں / شہید پولیس اہلکار سید احمد مہدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی- نماز جنازہ میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرکت

شہید پولیس اہلکار سید احمد مہدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی- نماز جنازہ میں سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرکت

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی ڈی آئی جی پی آفس گلبرگ میں شہید پولیس اہلکار سید احمد عباس مہدی ولد سید غضنفر عباس مہدی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون، ایس ایس پی سینٹرل، ایس پی لیاقت آباد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ویسٹ زون نے شرکت کی۔ شہید پولیس اہلکار کو سلامی دی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی۔ واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکار سید احمد مہدی کو آج دوپہر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس کے گھر کے باہر نیو کراچی کے علاقے میں فاہرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ویسٹ زون نے شہید جوان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور انھیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس ان کے ساتھ ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے