تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شاہد انصاری نے ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول بیڈمنٹن ایونٹ اپنے نام کرلیا

شاہد انصاری نے ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول بیڈمنٹن ایونٹ اپنے نام کرلیا

شاہد انصاری نے ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول بیڈمنٹن ایونٹ اپنے نام کرلیا، سجاس نے دس روزہ میلہ لگا کر اپنی برادری کو صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کا ایک بڑا موقع فراہم کیا ہے۔ ڈاکٹر فرحان عیسی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایس ایس بی اسپورٹس فیسٹول کے دوسرے روز میڈیا ہاؤسز کے 28 نمائندوں کے درمیان بیڈمنٹن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، سنگلز کٹیگری میں ناک آؤٹ بنیاد پر بیسٹ آف تھری ایونٹ کا فائنل روزنامہ امن کے شاہد انصاری اور روزنامہ کسوٹی پشاور کے نمائندہ خصوصی سلیمان خان کے درمیان کھیلا گیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جانے والا مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا تاہم دوسرے سیٹ کے دوران سلیمان خان زخمی ہونے کے باعث فائنل سے دستبردار ہوگئے، جس کے باعث شاہد انصاری ایونٹ کے فاتح قرار پائے، ایونٹ کے اختتام پر عیسیٰ لیب اینڈ ڈائیگونیسٹک سینٹر کے چیف ایگزیکٹو اور سجاس کے پیٹرن پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ، کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کے انچارج حسن عسکری، انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ افتخار حسین، انٹرنیشنل بیڈمنٹن ریفری ڈاکٹر زید، ایس او اے کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق اور سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نظیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے سجاس کے تحت دس روزہ اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کئی ایسوسی ایشن سے منسلک ہیں لیکن سجاس سے زیادہ متحرک کوئی دوسری ایسوسی ایشن نہیں ہے، سجاس نے کھیلوں کا میلہ لگا کر اپنی برادری کو مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا بڑا موقع فراہم کیا ہے، دس روز کے دوران 250 سے زیادہ صحافیوں کے لئے اسپورٹس فیسٹول کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہوگیا کہ سجاس ایک منظم اور متحرک ایسوسی ایشن ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے