تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایف آئی اے نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین میں کاروائی کرکے لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں کارروائی کرکے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنا رکھی تھیں اور وہ اسے بلیک میل کرکے پیسے بٹور رہا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اٹلی میں مقیم ملزم عمر حیات کی منڈی بہاؤالدین کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، ملزم لڑکی سے ملنے پاکستان آگیا اور شادی کا جھانسہ دے کر اس کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، اور بعد میں لڑکی کو بلیک میل کرکے 3 لاکھ روپے بھی وصول کیے، تاہم جب اس نے مزید 5 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تو لڑکی نے گھر والوں کو بتا دیا، جس پر گھر والوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا، اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے