تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات

ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات

کراچی (نوپ نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد ‘ کا نام دیا جائے گا جو سعودی عرب کا تجویز کردہ ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ دوسری جانب ماہر موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال اور بنگلہ دیش طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

خیرپور کی کھجور کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے کیلئے گریڈنگ، پیکنگ اور تحقیق پر توجہ ضروری ہے، اسماعیل راہو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سندھ جامشورو کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے